اسلام آباد. پولیس کے افسران اپنے فرائض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں، ڈی آئی جی اسلام آ بادسید علی رضا کا اجلاس سے خطاب ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ایس ایس پی آ پر یشنز محمد ارسلان شاہزیب، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور بیٹ افسران نے شرکت کی.
اس موقع پرڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم، کار و موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، سنگین جرائم،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپارٹس پر خصوصی توجہ دی جائے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے،منظم و متحرک گروہ کے خلاف کاروائیاں کی جائیں، انہوں نے مزیدکہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.
موثر تفتیش، بروقت چالان اور موثر پیروی مقدمات سے ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جاسکتاہے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے کہا کہ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے افسران اپنے فرائض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور شہر بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنا ئے، سنگین جر ائم میں ملوث جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، کار وموٹرسائیکل چھیننے اورچوری میں ملوث گر وہو ں کی بیخ کنی اور مال مسروقہ کی برآمد گی کے حو الے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔