پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر عارف علوی کی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (سی این پی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد ولی وڑائچ نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر پاکستان عارف علوی کی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی جبکہ صدر عارف علوی ، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 15 مارچ تک موخر کردیا ۔ پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر پاکستان عارف علوی سمیت وفاقی وزرا کے خلاف بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے عارف علوی کے استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست منظور کی ۔گزشتہ ہفتے عارف علوی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں استدعا کی تھی ان کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا جائے ۔ عدالت نے وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا جو 15 مارچ کو سنایا جائے گا۔