عوامی مارچ میں اسلام آباد ،راولپنڈی کارکنوں کی عدم شرکت، زرداری اور بلاول سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر اور خرم رسول پر شدید برہم

،ڈی چوک جلسے میں زیادہ تعداد سندھ کے کارکنوں کی رہی گلگت بلتستان پنجاب لاہور فیصل آباد رحیم یار خان اٹک جہلم سمیت پنجاب سے بھی کارکنوں کی تعداد بہت کم پائی گئی

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں راولپنڈی اسلام آباد کے پارٹی کارکنوں کی ڈی چوک میں عدم شرکت پر آصف زرداری اور بلاول کا پارٹی عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے میاں خرم رسول’ خالد نواز بوبی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے بلاول بھٹو کا استقبال میں کارکنوں کی تعداد کم پائی گئی جبکہ اسلام آباد میں نیئر حسین بخاری اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی بھی سخت سرزنش کی گئی کہ راولپنڈی اسلام آباد کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو زیادہ تر ڈی چوک سے غائب تھے کی خصوصی سروے کے دوران ڈی چوک اسلام آباد میں بسوں گاڑیوں میں سوار سندھ سے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور بلاول بھٹو کے نعرے زندہ باد کے لگاتی رہی وزیراعظم بلاول ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ سروے کے دوران خواتین سمیت سندھ کے ہزارون کارکن گلگت بلتستان پنجاب لاہور فیصل آباد رحیم یار خان اٹک جہلم سمیت پنجاب سے بھی کارکنوں کی تعداد بہت کم پائی گئی جس پر بلاول بھٹو نے سخت ایکشن لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بلاول اجلاس طلب کریں گے جس کے بعد اہم فیصلے بھی ہونگے۔