ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھ گئی ۔لسٹیں دیکھنے کیلئے  کلک کریں

اسلام آباد ۔ایف بی آر نے ملک کے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی۔56 شہروں میں پراپرٹی ویلیوایشن شرح میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا ۔اسلام آباد کے ای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار مقررکر دی گئی ۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر ای 6 اور ایف 7 میں فی سکویائر یارڈ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار مقرر ہے،ایف 7 میں فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار، ای 11 میں 70 ہزار مقرر کر دی گئی ۔ایبٹ آباد، اٹک ، بہاولنگر اور بنوں میں بھی جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ بھکر، بہاولپور، چکوال ، چنیوٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کر دیئے گئے ،ڈی جی خان، فیصل آباد، گجرانوالہ اور گجرات میں بھی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،حافظ آباد، ہری پور، کراچی اور قصورمیں بھی پراپرٹی کے نئے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں ۔لاہور ، اوکاڑہ، میانوالی ، کوئٹہ ، راولپنڈی ، ساہیوال اور سرگودھا میں فہرست میں شامل ہے۔ویلیوایشن ٹیبلز پراپرٹیز سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔

1

2

3