وزارت اعلیٰ پنجاب، حتمی فیصلہ نواز شریف، جہانگیر ترین اور علیم خان کی ملاقات کے بعد ہوگا

اسلام آباد ( سی این پی)پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں علیم خان جہانگیرترین اور نواز شریف سے ملنےکے لیے لندن پہنچ گئے۔ تینوں راہہنماوں کی مشاورت ہو گی ، جہانگیرترین کے نواز شریف سے رابطے ، (ن) لیگ کے چوہدری برادران سے معاملات طے، حتمی فیصلہ نواز شریف علیم خان اور جہانگیرترین سے ملاقات کے بعد کریں گے جہانگیرترین ، علیم خان اور نواز شریف کی ملاقات چند د نوں میں لندن میں ہو گی ذرائع کا انکشاف، ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں چوہدری پرویز الہی، علیم خان شامل ہیں قبل ازیںشہباز شریف، آصف ذرداری، مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتین ہو چکی ہیںان میں راہنماوں کے در میان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے میں مبینہ طور پر بات طے ہو چکی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں ان کا ساتھ دیں گے اور پنجاب
کی وزارت اعلیٰ کے لئے وہ ان کا ساتھ د یں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ (ق) لیگ نے علیم خان کا نام سامنے آنے پر حکومت اورق لیگ میں وزارت اعلیٰ کی سیٹپر ا ختلاف کھل کر سامنے آگئے اور (ق) لیگ نے علیم خان کا کا نام مسترد کر دیا حکومت اور ق لیگ میں وزارت اعلیٰ کے معاملے پر اختلاف کھل کر سامنے آگئے ، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین د ہانی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین زرداری ہاؤس پہنچ گئے اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی ہو چکی ہے اس مو قع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو جاتا۔چودھری شجاعت حسین نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد بلا لیا ہے