وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ضابطے کے مطابق قرار دے دی۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل ہو گئی۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضہ ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع قومی اسمبلی کا مزید کہنا ہے کہ پہلا مرحلہ ریکوزیشن پر دستخطوں کی تصدیق جبکہ دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق تھا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطے کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں