ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 180 روپے سے مہنگا

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپےکی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 180 روپے سے مہنگا ہوگیا ہے۔

 انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں آج 66 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 180 روپے 10 پیسےکا ہوگیا۔

 آج کاروبار کی بندش پر ڈالرکا بھاؤ 63 پیسے بڑھ کر 180 روپے7 پیسے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 10 پیسے بڑھ گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 180 روپے 80 پیسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں