پریڈ گرائونڈ میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری،ضلعی انتظامیہ نے ایریا پی ٹی آئی کے حوالے کردیا

اسلام آباد ( سی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےکل یہاں پریڈ گراونڈ میں منعقد کیے جانے والے عوامی جلسے کی تیاریاں تیز ی سے جاری ہیں ، جلسے کے باعث 23 مارچ کی پریڈ کے لیے یہاں آئے فوجی دستوں کو فوری طور پروہاں سے مود کر دیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے یہ ایریا پی ٹی آئی کے حوالےکر دیا ہے جس کی جانب سےجلسے کے انعقاد کے لیے تیاریاں وقت کی قلت کے باعث نہایت تیزی سے کی جا رہی ہیں ،وزیر اعظم عمران خان اتوار کو اس جلسے سے خطاب کریں گے

https://youtu.be/GNaQ7hey16A

جلسے کے لیے 3 بجے سہ پہر کا وقت مقرر کیا گیا ہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وپارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے گذشتہ روز پریڈ گراونڈ کا دورہ کیا اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ، جلسے کا انعقاد حقیقی پریڈ گراونڈ سے متصل پارکنگ ایریا میں کیا جا رہا ہے جو پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے مہمانوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہے،یہ پارکنگ ایریا نہایت وسیع و عریض ہونے کے باعث یہاں لاکھوں افراد کا اجتماع با آسانی ممکن ہے ،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر و سابق سیکرٹری جنرل عامر کیا نی اور پارٹی کے سینئر رہنمازاہد کاظمی نے اسد عمر کو جلسے کے انتظامات کے بارے میں بریف کیا ، اسد عمر نے گراونڈ کے مختلف حصے دیکھے اور موثر انتظامات کے حوالے سے مشورے بھی دیے ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں ، 27 مارچ کو یہاں لاکھوں کا اجتماع ہو گا جس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے ،