اسلام آباد (سی این پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب کے متوقع وزیر اعلی پرویز الہی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ، ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر مونس الہی بھی موجود تھے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور وفاق میں عدم اعتمادسے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال گیا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پرویز الہی کو مرکز میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا ٹاسک دے دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پرویز الہی کو عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے سے دیا گیا استعفی بھی دکھایا ، ذرائع نے کہا کہ پرویز الہی نے وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکا ن سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے ، وہ آج اس حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ دیں گے ۔