دھمکی آمیز خط،وزیراعظم نے میڈیا پرسنز سے ملاقات منسوخ کردی

 وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر میڈیا پرسنز سے ملاقات منسوخ کردی۔

حکومتی ذرائع  کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی میڈیا پرسنز سے ملاقات کی منسوخی  کے بارے میں اینکرز کو بتادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا پرسنز سے میٹنگ منسوخ کرنے کی وجہ خط پبلک کرنا سیکریٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہوسکتی ہے، خط پبلک کرنے سے پہلے قانونی رائے لینا ضروری ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں