سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

 شمالی  وزیرستان میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے مکین میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد  ہلاک ہوگئے۔