ملکی سیاست کے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ، ہفتہ رات 12 بجے تک انتظار کریں، سیاست ایک نیا رخ بھی موڑ سکتی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بات ابھی تک فائنل نہیں ہوئی ہے، سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تین بجے لاہور پہنچ کر میڈیا سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں