ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف تاریخی فیصلے سے قبل اور بعد کے مناظر کی ویڈیو رپورٹ دیکھیں

پاکستان سپر یم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف دیئے گئے تاریخی فیصلے سے قبل اور بعد میں سپریم کورٹ میں مختلف مناظر دیکھنے میں آئے

فیصلے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری اور عامر کیانی پرامید دکھائی دیتے تھے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئیگا تاہم فیصلہ کے بعد جب سپیکر کی رولنگ کو پانچ کے پانچ ججوں نے غیر آئینی قرار دیا تو فواد چوہدری اور عامر کیانی وہاں سے فوری طور پر غائب ہو گئے

فیصلے آنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ اس موقع پر کچھ خواتین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی

اس موقع پر پولیس کی ایک بھی ایک بڑی تعداد سکیورٹی کیلئے موجود تھی۔