امریکا کے دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر،فواد چوہدری، شاہ محمود ،قاسم سوری بھی پھنس گئے

اسلام آباد(سی این پی)مبینہ امریکی خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔مولوی اقبال حیدر نامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو وزیراعظم اور وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزراء اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔