بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی

بجلی فی یونٹ 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔