تبوک کے گورنر کی جانب سے ملنے والی گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی توشہ خانے سے غائب،صادق و امین عمران خان کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

اسلام آباد(کیپیٹل نیوز پوائنٹ سپیشل رپورٹ)انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق جہاں توشہ خانے سے کروڑوں مالیت کی گھڑیاں، بریسلٹ اور ہار غائب ہوئے ہیں وہاں سے ہی ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف اور اس کی گولیاں بھی غائب ہو گئی ہیں، یہ گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز نے تحفے میں دی تھی جس وقت یہ کلاشنکوف وزیراعظم عمران خان کو دی گئی تھی اس تقریب میں اس وقت کے وزیر دفاع پرویز خٹک، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھے، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کلاشنکوف بھی توشہ خانے سے غائب ہو چکی ہے اور وفاقی حکومت اس حوالے سے ایف آئی آر درج کرانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہے وفاقی پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بھی اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ اگر وفاق کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے تو یہ تھانہ بنی گالہ میں درج کی جائے گی۔