تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ہے،مریم نواز کا عمران کو کرارا جواب

توشہ خانہ سے متعلق بیان پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جواب دے دیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل دونوں ختم ہوگیا، حساب تو دینا پڑے گا۔