اسلام آباد:(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی کے خلاف جعلی اکائونٹس کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں گواہ پر جرح جاری رہی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹروسیم جاوید اور تفتیشی افسرمستنثر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل صفائی نے نیب گواہ حمید اللہ خان پر جرح کی اور گواہ کے بیان سے متعلق کچھ دستاویزات کیلئے درخواست دی، عدالت نے سماعت20دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔