راولپنڈی (سی این پی) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 6 مہینے بعد بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں پھر عام انتخابات کا ڈھول بجے گاآئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا تاریخی اقدام ہے نالائق اور نااہل اپوزیشن آئندہ انتخابات میں بھی شکست کے بعد دھاندلی کاشورمچائے گی تبلیغی جماعتوں کو آن لائن ویزے دئیے جارہے ہیں،سعودی عرب سے لازوال رشتہ سعودی قرضے سے ہماری معیشت کو سہارا ملے گاراولپنڈی میں 60کالج بنائے اور غریبوں کی تمام بستیوں میں سرکاری سکولوں و کالجوں کواپ گریڈ کیا جارہاہے بیٹی پڑھی لکھی ہوگی تو شہر میں کوئی منشیات فروش یا قبضہ مافیا سر نہیں اٹھاسکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ایف بلاک سیٹلائٹ ٹا¶ن میں نئے ملٹی پرپز ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی، کالج پرنسپل اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ رشید احمد نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں وفاقی کابینہ نے سب سے اہم فیصلہ کیا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتوں کو آن لائن ویزے دئیے جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کو حق دلوادیا کیونکہ اوورسیز پاکستانی وہاں دن رات محنت کر کے پاکستان میں اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو پیسے بھیج رہے ہیں اس لئے ووٹ ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اب جو مرضی کرے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے انہوںنے کہا کہ پنجاب کے40 حلقوں میں اوورسیز کے ووٹوں کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا اور جب پی ٹی آئی ان ووٹوں سے بھاری اکثریت سے جیتے گی تو اپوزیشن ایک بار پھر دھاندلی کاشورمچائے گی 6 مہینے بعد بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں پھر الیکشن کا ڈھول بجے گاانہوں نے کہا کہ مہنگائی کا حل تلاش کرنا ہے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ متاثرہورہا ہے انہوںنے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کالازوال رشتہ ہے سعودیہ نے جو قرضہ دیا اس پر سعودی حکومت کے بہت مشکور ہیں اس سے پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی ضرورہے لیکن ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہے پاکستان کے معاشی مسائل ہیںمہنگائی کے باعث عام آدمی تنخواہ دار طبقہ متاثر ہے جس کا احساس ہے چین بھی ہمارا بہترین دوست ہے انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک دوروں کے شوقین وزرا میں شامل نہیں جن کے لئے عمران خان نے کئی دفعہ کہا وزرا بیرون ممالک زیادہ دوروں پر نہ جائیں میں توراولپنڈی سے باہر جانا ہی نہیں چاہتاراولپنڈی کا تیلی محلہ بھابڑ بازار مجھے بیرون ملک سے زیادہ پسند ہیںشہباز شریف نے بھائی کی تعزیت کیلئے فون کیا تھا جو ہماری روایات ہیں خوشی میں نہیں لیکن غم میں ہم بھی ان کے شریک ہوتے ہیںقبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ایک بڑی تبدیلی یہ آنے والی ہے کہ لڑکیاں آگے نکل رہی ہیں اورلڑکے نالائق ہیں راولپنڈی میں موجود جتنی بھی غریبوں کی بستیاں ہیں وہاں بچیوں کے سرکاری سکولوں اورکالجوں کو اپ گریڈ کیا جائے گاجس شہر کی بیٹی پڑھی لکھی ہوگی وہاں دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی اور نہ ہی وہاں کوئی منشیات فروش،جواری یا قبضہ مافیاسر اٹھاسکتاہے ہم نے راولپنڈی میں کسی بدمعاش کو کبھی معزز نہیں بننے دیاراولپنڈی میں اب تک 60کالج بنائے اور آئی ٹی یونیورسٹی کے بعد 3یونیورسٹیاں مکمل ہوجائیں گی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے کالج اور یونیورسٹیاں ڈے اینڈ نائٹ میں تبدیل کرکے ڈبل شفٹوں میں تعلیم دی جائے گی آئندہ سال سے غریبوں کی بستی کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں اور اس کالج کو 15لاکھ کے نئے کمپیوٹر دوں گا۔