روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں پر بمباری کے بعد روس کے ہزاروں فوجیوں نے کیف کا زمینی محاصرہ کرلیا ہے اور یوکرین چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی حملوں میں 137شہری ہلاک اور 150 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مزید برآں یوکرین نے روس کے 5 ہیلی کاپٹرتباہ کرنے، 50 فوجی ہلاک اور 80گرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ روس کافوجی کارگو طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جب کہ طیارے میں موجود عملہ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نےانہیں روس سے لڑنےکے لیےتنہا چھوڑدیا ہے۔