سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں آج ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ اسلامی کلینڈر کے آخری مہینے کا آغاز ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ذوالعقد کی 29 تاریخ کو ملک کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کل یکم ذوالحجہ ہے۔ اس طرح سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی جب کہ 15 جون کو یوم عرفات ہے۔خیلجی ممالک سمیت برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا۔سعودی عرب نے اس سال دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد میں آنے کے پیش نظر حج کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے سڑکوں پر سفید پینٹ بھی کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ 7 جون کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں