بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں، مفتی اعظم سعودی عرب

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنا جائز نہیں ہے۔مفتی اعظم سعودی عرب اور سینئر کونسل کے چئیرمین شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ کسی کے لیے بھی بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں۔ حجاج کرام سرکاری ہدایات اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہدایات میں حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین لگوانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے۔ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 19 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔