ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی اور امریکی افواج کی مشرقِ وسطیٰ میں سب سے بڑی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مشقیں ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیں اور ’ریڈ سینڈز‘ کے نام سے 7 ستمبر سے جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے آفیشل اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’مشق کا مقصد ڈرونز جیسے جدید فضائی خطرات کو شناخت کرنے، ان کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔’مشق میں 300 سے زائد اہلکار شریک ہوئے ہیں جنہوں نے 20 مخصوص دفاعی نظاموں کو ڈرونز کے مقابلے میں استعمال کیا ہےؕاس موقع پر سعودی افواج کےسربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے نئے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ’ریڈ سینڈز انٹیگریٹڈ ایکسپیریمنٹیشن سینٹر‘ کا دورہ کیا ہے۔