سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں: مفتی منیب الرحمان

لاہور: (سی این پی) پاکستان کے معروف عالم دین اور سابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مفتی منیب الرحمان نے لکھا کہ پاکستان میں ایک آئینی وقانونی نظام موجودہے، اگرچہ اس کی شفافیت اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں، لیکن اس کے ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ اس سے معاشرے میں انارکی اور لاقانونیت پھیلتی ہے جو ملکی مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ ملک وملت کےمفادمیں نہیں اور اس سےعالمی سطح پرپاکستان کاتاثرمنفی گیا، جبکہ پاکستان پر پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ہمیں اس سانحے کے حقائق اور واقعات کا علم نہیں ہے، تاہم سانحہ سیالکوٹ پر تاسف کا اظہار اور شدید مذمت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمان نے مطالبہ کیا کہ میڈیا پر بھی ذمہ داری ہے تحقیقی کے بغیر کسی گروہ یا فرد کو ذمہ دار قرار نہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں