وزیراعظم پاکستان کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اوجی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں واک

سلام آباد:(سی این پی) وزیراعظم پاکستان کے وژن کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت اوجی ڈی سی ایل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں واک کا انعقاد۔ٹریل 5پر منعقدہ واک کی سربراہی اوجی ڈی سی ایل کے ایم ڈی سی ای او سید خالد سراج سبحانی نے کی ۔واک میں اوجی ڈی سی کے اعلیٰ عہدیداران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔۔واک کے شرکاء نے اس موقع پر ٹریل 5 سے کوڑا اکٹھا کرکے دوسروں کو صفائی کا پیغام دیا


۔اس موقع پر واک کے شرکاء انتہائی پرجوش نظر آئے۔ ایم ڈی/ سی ای او ، اوجی ڈی سی ایل نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔۔۔واک کا مقصد عوام میں قدرتی ماحول کا تحفظ اور صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔شرکاء سے اپنے مختصر خطاب ایم دی/ سی ای او نے ادارے کی جانب سے اس طرح کی مزید صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔جاری کردہ۔ بابر افتخار وڑائچ مینیجر ایکسٹرنل کیمنیکیشن او جی ڈی سی ایل