اسلام آباد:(سی این پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارالحکومت خصوصا رورل ایریا میں میں غیر قانونی طورداخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 250سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری،75سے زائد رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،ایس ایس پی ٹریفک کی زونل ڈی ایس پیز کو رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے خصوصی ہدایات، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب، غیر قانونی رکشہ جات کو اسلام آبادمیں داخلے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی،قانون کی عملداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا،کارروائی کا مقصد ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو مربوط ٹریفک نظام کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے،شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت خصوصا رورل ایریا میں میں غیر قانونی طورداخل ہونے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیلئے2ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ رورل ایریا جس میں خصوصا بہارہ کہو اور شہزادٹاؤن کے ایریا میں رکشہ جات کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہی.
اس ضمن گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 250سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ،75سے زائد رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا ہے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے زونل ڈی ایس پیز کو رکشوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی دیگر بڑی تمام بڑی شاہراوں ایکسپریس وے، ئی جے پی روڈ، مری روڈ، سیونتھ ایونیو، نانتھ ایونیو پر خصوصی ناکہ جات لگا کر رکشوں کے کارروائی کر رہے ہیں، نائٹ شفٹ انچارج اپنی نگرانی میں قانونی کاروائی کر رہے ہیں اور ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر روڈ سیفٹی کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کر رہا ہے آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 پر بھی خصوصی تشریات کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعے غیر قانونی رکشہ جات کے متعلق مطلع کر رہے ہی