چلو چلو نیشنل پریس کلب اسلام آباد چلو۔ مورخہ 7 دسمبر صبح دس بجے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل” کی منظوری پر اظہار تشکر۔

اسلام آباد :(سی این پی)چلو چلو نیشنل پریس کلب اسلام آباد چلو۔ مورخہ 7 دسمبر بروز منگل صبح دس بجے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل” کی منظوری پر اظہار تشکر۔ بل کی تیاری اور منظوری پر وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری ، وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی کوشش سے فوٹو جرنلسٹس ، ویڈیو جرنلسٹس , سب ایڈیٹرز اور ایڈیٹر صاحبان کو ایک اور خوشخبری مبارک ہو۔ پرو ٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل میں فوٹو جرنلسٹس ، ویڈیو جرنلسٹس ، سب ایڈیٹرز اور ایڈیٹرز کو میڈیا پروفیشنلز کی کیٹگری سے نکال کر واپس جرنلسٹس کیٹگری میں شامل کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری 7 دسمبر بروز منگل صبح 10 بجے آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے استقبالیہ میں اہم اعلان کریں گی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری اس موقع پر پی ایف یو جے ، آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی جانب سے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے آرٹیکل 6 پر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گی۔