اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی،تھانہ رمنا کے علاقے سے گھریلو چوری میں ملوث خطرناک افغانی شاڑی گینگ کے دو ارکان گرفتار

اسلام آباد (ی این پی)سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، تھانہ رمنا کے علاقے سے گھریلو چوری میں ملوث خطرناک افغانی شاڑی گینگ کے دو ارکان گرفتار۔ ساٹھ لاکھ روپے نقد،قیمتی پتھر, طلائی زیورات کل مالیتی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد، ملزمان میں ذاکر اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ ملزمان رات کو سیکٹروں میں بند گھروں کی ریکی کرتے موقع ملتے ہی تالے توڑ کر چوری کرتے تھے، ملزم زاکر سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پہلے بھی مقدمات درج ہیں.


کاروائی اے ایس آئی محمد اسحاق اور جوانوں نے کی، پولیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان،
پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے, ڈی آئی جی آپریشنز
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈی آئی جی آپریشنز

اپنا تبصرہ بھیجیں