اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے،انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔