اسلام آباد(سی این پی): پاکستان میں تعینات کوریا کے سفیرسوو سنگپیو نے کہا ہے کہ کورین حکومت وزیر اعظم عمران خآن کی حکومت کے کلین گرین پاکستان پروگرام سمیت مختلف موجودہ ماحول دوست منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوریا پاکستان کو درپیش موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ہرسطح پراپنا کردار ادا کرے گا تاکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش کو ان خطرات سے تحفظ فراہم کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز جمعرات کو دارالحکومت اسلام آباد میں واقع کورین سفارتخانے میں پاکستان کو دس ہزار پودے تحفہ کے طور پر دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ تاہم، اس تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں کوریا کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پودے پاکستان کو سرسبز بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے جو ملک کے مختلف اطراف میں لگائے جائیں گے۔ اس تقریب کا عنوان پاک-کوریا دوستی فاریسٹ پروگرام فیز ٹو تھا۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا کہ پاک – کوریا دوستی کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں کو ماحول دوست بنانایا جارہا ہے۔ انہوں کوریا کے سفیر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خآن کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت شروع کیے گئے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر بھی انتہائی دلی طور شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان چائنہ کےسرسبز منصوبوں اور پائیدار زراعت، آبپاشی، پانی کے تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کی ماحول دست طریقوں سے لاگوکرنے کے تجربوں سے سیکھنے کا خواہ ہے اور اس حوالے سے کورین حکومت سے ہر سطح پر
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">