اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج محمد اعظم خان کی عدالت نےنیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپر اور نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت پیش ہوئے، سابق صدر آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اورعبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کر دی۔یاد رہے کہ نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔