احتساب عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے

اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا ہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب کی طرف سے ریفرنس کےشریک ملزم راشد عقیل کی موت کی تصدیقی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے صاحبزادے حسنین مرزا، سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم اسی رؤف اختر فاروقی اور ممتاز حیدر سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 12 جنوری کو طلب کر لیا۔ ملزمان پر مبینہ طور پر پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے لیے ایک ارب روپے وصول کا الزام ہے اور مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے منظور قادر کو اشتہاری قرار دے رکھاہے۔