اسلام آباد(سی این پی) موٹروے M-1 پشاور سے لیکر رشکی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ۔(موٹروے پولیس )۔ یہ اقدم موٹروے استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔ دھند کی شدت میں کمی واقع ہوتے ہی موٹروے ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی ۔۔(موٹروے پولیس) عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔(موٹروے پولیس)۔ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔