اسلام آباد:(سی این پی) موٹروے پر ان رجسٹرڈ اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ۔ ایسی غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ، جن کے مالکان نے مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی گو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کی درخواست دے رکھی ہو اور ان کے پاس مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی رسید موجود ہو ، ایسی گاڑیوں کو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔ بغیر نمبر پلیٹ ، ان رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے سے اتار دیا جائے گا ۔ عوام سے تعاون کی گزارش ہے ۔
