اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈی جی رینجرز، چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباداور ڈی سی اسلام آباد شریک ہوئے،اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے شرکاء کی سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکورٹی دی جائے، وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں،وزیر داخلہ نےوفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کی ہدایت کی، اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کو غیر ملکی مندوبین اور دیگر کے اہم سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شییخ رشیدنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں وزیراعظم عمران کی قیادت میں 41سال بعد او آئی سی کانفرنس ہونے جارہی ہے، وزرات داخلہ نے فیصلہ کیا ہے موبائل سروس بند نہیں کر رہے،ہفتہ اور سوموار کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہو گی،وزیراعظم او آئی سی تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے،افغانستان کی صورتحال انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں،او آئی سی کی کانفرنس تعمیری کردار ادا کرے گی، ریڈزون میں آنے جانے کی لوگوں کو تکلیف ہو ہم معزرت خواہ ہیں۔