اسلام آباد(سی این پی)عدلیہ کو سکینڈلائزرڈ کرنے کے معاملہ میں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی انٹراکورٹ اپیل دائرکردی گئی۔وکیل کلثوم خالق ایڈووکیٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائرانٹراکورٹ اپیل میں کہاہےکہ سنگل بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی،شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر نواز شریف جیل جا سکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں،مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی، استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرے،عدالت26 نومبرکوسنگل رکنی بنچ کا دیاگیافیصلہ کالعدم قرار دے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">