پاکستان سے اربوں روپے کا سونا سمگل کرنے والے مافیا کے ایک رکن کو کسٹم انٹیلی جنس نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان سے اربوں روپے کا سونا سمگل کرنے والے مافیا کے ایک رکن کو کسٹم انٹیلی جنس نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا، کسٹم ذرائع کے مطابق سال 2013 میں گولڈ سمگلنگ کا ایک مقدمہ نمبر 24/13دیا ہوا جس میں کسٹم انٹیلی جنس کے تحقیقات شروع کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم زاہد معراج، ہمایوں سمیت 11افراد کا ایک گینگ ہے جو پاکستان سے گولڈ سمگل کرکے بیرون ملک لے جاتا ہے جس پر کسٹم نے اس پر تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ گینگ پاکستان سے سونا تولے جاتا تھا مگر اس کی رقم جو کہ ڈالروں میں ہے واپس نہیں لائی جاتی تاہم کسٹم نے تحقیقات کے بعد ایک مقدمہ 2021میں درج کیا جس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان کو نامزد کیا گیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نوید الرحمن بگوی کی سربراہی میں تفتیشی آفیسر قادر خان نے عام ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کروا دئیے تاکہ آئندہ جب بھی ائیرپورٹ کے راستے ملزمان آئیں تو پکڑے جائیں جس پر سمگلر زاہد معراج کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیاگ یا ملزم فلائٹ نمبر ای آر 724 کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد آیا تھا جبکہ قبل ازیں ملزم ہمایوں کو کسٹم انٹیلی جنس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا ملزم ہمایوں نے 1 کروڑ 61لاکھ ڈالر پاکستان لے آئے تھے جو نہ لایا جبکہ سونا بیرون ملک سمگل کر دیا گیا ملزم کو عدالت پیش کر کے کسٹم انٹیلی جنس نے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ کسٹم کا کہنا ہے کہ ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا پاکستان سے سمگل کرتے ہیں۔