ڈاکو اعلی بیوروکریٹ کے بیوی بچوں کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا گولڈ( سونا ) نئی ہنڈا سوک گاڑی چھین کر فرار ، پیچھا کرنے پر بحریہ ٹائون میں ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلہ پر بلال گینگ کے دو ڈاکو ہلاک تین فرار جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی پولیس میں نئے آئی جی سمیت دیگر افسران کی تعیناتی کے ساتھ ہی ایف ایٹ ون میں مسلح ڈکیتی ڈاکو اعلی بیوروکریٹ کے بیوی بچوں کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا گولڈ( سونا ) نئی ہنڈا سوک گاڑی چھین کر فرار ، پیچھا کرنے پر بحریہ ٹائون میں ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلہ پر بلال گینگ کے دو ڈاکو ہلاک تین فرار جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایف ایٹ ون مین ثمینہ عرفان نے پولیس کو بتایا کہ انہیں یرغمال بنا کر ڈاکو 60 تولے سونا ہنڈا سوک گاڑی ماڈل 2021 ،دوموبائل آئی فون سمیت لے کر فرار ہو گئے واقعے کیا طلاع کے فورا بعد پولیس نے ناکہ بندی کی تو ڈاکو اس دوران ڈاکو بحریہ ٹائون فیز 8 میں پہنچ چکے تھےاور ایک گھر میں گھس گئے جس پر پولیس نے گھیرا تنگ کردیا ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ تبادلہ پر دو ڈاکو مارے گئے بحریہ ٹائون پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ بلال گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹان فیز ایٹ میں پولیس ٹیم پر ڈاکوئوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا، تعاقب پر ڈاکو تھانہ روات کی حدود میں واقع بحریہ ٹائون ایک گھر میں گھس گئے گھر کو گھیرے میں لیا تو ڈاکوں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے مزید 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ملزمان سے 3 بار فائرنگ کا تبادلہ ہوکہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکوں میں بلال گینگ کے واجد اور ارشد شامل ہیں جبکہ فرار ہونے والے 3 ڈاکوئوں کی تلاش جاری ہے۔ پو لیس تر جمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو انتہائی مطلوب اور جڑواں شہروں میں متعدد ڈکیتیوں معہ قتل،ہاؤس رابریز، سرقہ بالجبر، راہزنی کی وارداتوں اور رواں سال میں موٹروے ٹول پلازے پر ڈپٹی کمشنر نعمان افضل آفریدی کو شہید کرنے میں ملوث بلال ثابت گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ، جس میں بلال ثابت کے دو ساتھی ڈاکو مارے گئے جبکہ بلال ثابت اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا ۔مقابلے میں اسلام آباد پولیس اے ٹی ایس کے تین جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔بلال ثابت اور ساتھی ملزمان اسلام آباد پولیس کو معتدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہیں جن کے بارے میں اطلاع دینے والے کو بھاری انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ملزم کا نام۔محمد بلا ل ولد ثابت خان۔شناختی کارڈ نمبر 61101.1763910.5 محلہ حضرت آباد، پشتخرہ، پایان، ڈاکخانہ خاص تحصیل و ضلع پشاورکا رہائشی ہے۔ اس مقابلے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کے لیے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں نے بہادری کے ساتھ ڈاکوئوں کا مقابلہ کیا جو قابل تحسین ہے۔آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ پولیس تاحال فرار ہو نے والے ڈاکووں کو گر فتار کر نے میں کامیاب نہ ہو سکی،اعلی بیوروکریٹ وزارت ہاوسنگ کا افسر ہے