سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج پھر ہم عمران خان کے جھوٹے کیسز کی پیشیاں بھگت رہے ہیں،سوا تین سال میں اس حکومت نے مجالفین پر جھوٹے مقدمات پر زور دیا،عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، عمران خان اور اسکی حکومت نے 24 24 گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیا، حکومت نے عوام کے لیے ایک فیصد کام نہیں کیا پورے ملک میں گیس بحران ہے،ہم نے تین ماہ پہلے پیش گوئی کر دی تھی کہ دسمبر میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ ہو گی،چینی کا ٹینڈر کینسل کر کے اپنے لوگوں سے چینی مہنگی داموں فروخت کروایا،ہر ضرورت کی چیز کو منافع خوروں کا اجازت دیکر سٹہ بازی کرائی گئی، کے پی الیکشن میں پی ڈی ایم جماعتوں پر عوام نے انحصار کیا،عوام کو مبارک ہو عمران نے پی ٹی آئی شکست کا نوٹس لے لیا،پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا،دل بہت رنجیدہ ہے 2019 سے مطالبہ کر رہے ہیں بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کیا،حکومت اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے نہیں تو کم از کم اسلامی وزراء خارجہ کا اجلاس طلب کرے،افغانستان کے لیے اسلامی ممالک نے فنڈ قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،افغانستان کا جتنا ضروری مسئلہ ہے اتنا ہی ضروری کشمیر کا بھی مسئلہ ہے،حکومت اسلامی وزراء اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کروانے میں ناکام ہو گئی،بعض مبصرین نے کہا حکومت نے اجلاس سے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھائی گی،حکومت کشمیر کے ساتھ غداری کر رہی ہے حکومت اپنا موقف عالمی سطح پر نہیں منا سکتا،عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو صرف تقریریں کر سکتا ہے،ایکشن اور عمل نہیں کروا سکتے عمران خان نے ساری زندگی چندا مانگا ہے اور عوام کو بھی لگا دیا ہے،اقوام متحدہ عمران خان کا خصوصی معاون مقرر کر لیں تاکہ چندہ زیادہ اکٹھا ہو سکے۔