مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شبہاز شریف کے ساتھ میرا باپ بیٹی والا رشتہ ہے وزیراعظم بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی

اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شبہاز شریف کے ساتھ میرا باپ بیٹی والا رشتہ ہے وزیراعظم بننے کا فیصلہ پارٹی کرے گی آج نیب نے التواء مانگا ہے کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کی طبیعت خراب ہےمجھے یاد آرہا ہے جب نیب روزانہ کی سماعت کا کہا کرتا ہےنیب سے پوچھا گیا کہ نیب کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو دکھائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نیب جو روزانہ کی سماعت کی بات کرتا تھااب ان کے پاس جواب نہیں تو نیب التواء مانگ رہا ہے کے پی کے الیکشن کے بلدیاتی انتخابات میں جو تحریک انصاف کے ساتھ ہوایہ تو ہونا ہی تھاآپ کی بری کارکردگی کے بعد ہونا تھااول تو کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگاپی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا سبب ہوگاجو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے گا اس کو ہیلمٹ پہن کر عوام میں جانا پڑے گانوازشریف دورکے پنتیس روپے کے آٹے کو اسی روپے تک لانے کی وجہ ہے یہ پہلی حکومت ہے جو ضمنی انتخابات بری طرح ہاری ہے لاہورمیں الیکشن میں انہوں نے بری طرح ہارنا ہےکے پی اپنے گھرمیں شرمناک اور بدترین شکست پی ٹی آئی کو ہوئی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے کونے کونے سے جو فیصلے آئے ہیں اس کے بعد کوئی عزت والا شخص ہو تو وہ خدا حافظ کہہ کر چلا جائےابھی بھی موقع ہے عوام کی جان چھوڑدیں او آئی سی اجلاس میں کشمیر پر بات نہیں ہوئی کیا کہیں گی؟یہ افغانستان کے مسئلے پر کانفرنس ہوئی افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے کیلئے پوری دنیا کو آنا پڑے گاکشمیر ہماری شہ رگ ہے شہباز شریف کا میرے ساتھ رشتہ باپ بیٹی کا ہےشہباز شریف پارٹی صدر ہیں جب وقت آئے گا وزیراعظم بننے کا فیصلے پارڑی کرے گامیرے سمیت سب نے فیصلے کا اختیار نواز شریف کو دیا ہےشہباز شریف آتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی مولانا فضل الرحمان کو کے پی کے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں