لیگی راہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا جو انجام ہوا عام انتخابات میں اس سے بدتر انجام ہو گا

اسلام آباد(سی این پی) لیگی راہنما کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا جو انجام ہوا عام انتخابات میں اس سے بدتر انجام ہو گا،شدید دھند ہونے کے باوجود کسی قسم کی دھاندلی نہ ہونے کا مطلب ہے کہ عوام ووٹ کی عزت جان گئی ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو لانے والے پچھتا رہے ہیں سنا ہے کہ عمران خان کے پاس ایک ایسا تعویذ ہے جسے وہ سینے سے لگائے ہوئے ہیں اور وہ تعویذ کراچی کے ایک دندان ساز نے دیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی شادی میں ویٹر بنا تھا تو ہاں میں ویٹر بنا تھا مگر شہباز گل کی والدہ کی شادی میں انہیں یہ بتا دیں، کپٹن صفدر نے بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے کہاکہ بابر کو ٹکٹ دینا پارٹی کا فیصلہ تھا، فیلڈ مارشل کا پوتا ہونے پر ایک امیدوار کو جیتایا گیا، بابر کی مشاورت سے ٹکٹ دینا چاہیے تھا مشاروت کے بغیر فیصلہ کیا گیا،اعجاز افضل سے عداوت ہے اس نے 73ء کے آئین کے باغیوں اور ختم نبوت کے منکرین کے وکیل رہا ہے،اگر اعجاز کی زمین تھی تو اس نے قبضہ کیوں کروایا،ایک روحانیت کا کیس ہے جس کا زمہ اللہ نے مجھے دیا ہے،میں نبی پاک کے منکرین سے کیسے صلح کر لو کل میں نے نبی پاک کو جواب نہیں دینا، صحافت میرا خاندان ہے میرے والد آپ سب سے بڑا صحافی تھا،میرے والد اور تایا سے زیادہ کسی نے کالم نہیں لکھے جتنی ہم نے کتابیں لکھی ہیں،اتنی دھند میں الیکشن میں ہماری جیت ایک معرکہ ہے،پشاور کور کمانڈر سے میری دوستی ہے،دل امید توڑا ہے کسی نے سہارا دے کر چھوڑا ہے کسی نے عمران خان اج کل یہ گا رہا ہے،اخراجات سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہاکہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں لاکھوں میں ہمارے مرید ہیں،ہمارے گھر میں روز ایسا لنگر ہوتا ہے،پیروں نے کبھی کوئی کام کیا ہے، ن لیگ کی قیادت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ لوح محفوظ پر ہر چیز لکھی ہے، کپٹن صفدر نےبیٹے کی شادی پر کوئی گانا سنانے سے متعلق سوال پر کہاکہ ابھی تو تیس سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں، جبکہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے سسر کے آنے سے ڈالر سو کا ہوتا ہے تو صبح انہیں لے اتا ہوں،اگر آٹا سستا ہوتا ہے تو میں کل ہی اسحاق ڈار کو بلا لیتا ہوں،وہ آئیں بھی تو میں انہیں منع کروں گا کہ وہ واپس نہ آئیں،جنید صفدرکء سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ کیوں نہیں،ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر، وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا،وہ پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔