اسلام آباد(سی این پی) آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری، شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے،جس میں پولیس ملازمین اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی ، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے بذریعہ فون متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے،جبکہ مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں اور تمام تر وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، عزت نفس مجروح نہ ہونے دیں،کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے،شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، سروس ڈلیوری اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، ہر شہری کا مسئلہ یہ سمجھ کر حل کریں جیسے یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے، ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">