اسلام آباد(سی این پی)قومی احتساب بیورو کے5ڈائریکٹرجنرلز کو فوری طور پر تبدیل کردیاگیا۔نیب ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21کے ڈائریکٹر جن مرزا سلطان محمد کو ٹی اینڈآر ڈویژن ہیڈکوارٹر سے بطور ڈائریکٹر جنرل سکھر، مرزا محمد محمد عرفان بیگ کونیب سکھر سے بطور ڈائریکٹر جنرل ٹی اینڈ آر ڈویژن ہیڈکوارٹر، میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کولاہور سےبطور ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ پی ڈویژن ہیڈکوارٹر، مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن سے بطور ڈائریکٹر جنرل آپریشن ڈویژن ہیڈکوارٹر اورتعیناتی کے منتظر جمیل احمد کو بطور ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کردیا گیا ہے اور تمام افسران کو فوری اپنے نئے عہدوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">