اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ڈراپ سین مکمل، دونوں میں صلح ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مبشر لقمان تاحال خاموش، ذرائع کے مطابق معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے درمیان ایک تقریب میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر دونوں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے یاد رہے کہ مبشر لقمان اینکر پرسن سے بھی فواد چوہدری کے اختلافات اسی وجہ سے پیدا ہوئے تھے تاہم سمیع ابراہیم جو کہ آج کل بول ٹی وے سے وابستہ ہیںنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی جس پر سماعت اطہر من اللہ نے کی تاہم سمیع ابراہیم اور فواد چوہدری کے درمیان مبینہ طور پر معاملات طے پا گئے ہیں جس پر سمیع ابراہیم نے عدالت میں کسی واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت18جنوری کو دوبارہ ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم نے فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست شدید دبائو کے تحت دائر کی ہے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے درمیان مبینہ طور پر دبائو ہی کے تحت معاملات طے پاگئے ہیں جس پر سیاسی حلقوں میں خوشی جبکہ صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آخر وہ کون سے وجہ سہوئی ہے کہ سمیع ابراہیم نے عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کے میں اپنا کیس واپس لینا چاہتا ہوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست گزار کا خود آنا ضروری ہے ،کیس پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے نئے سال کی 18جنوری2022 کو ہوگی تاہم مبشیر لقمان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انہوں نے خاموشی اختیار کر لی تھی۔