قیام پاکستان 1947کےمہاجرین اپنی جائیدادوں کےحصول کیلئے74سال سےدربدر،لاکھوں متاثرین اپنی جائزوراثتی جائیدادملنےکےانتظارمیں دنیاسےرخصت ہوگئے،صدرپاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سےحق دلانےکامطالبہ

اٹھارہ ہزاری(شعیب بخاری سے)قیام پاکستان 1947کےمہاجرین اپنی جائیدادوں کےحصول کیلئے74سال سےدربدر،لاکھوں متاثرین اپنی جائزوراثتی جائیدادملنےکےانتظارمیں دنیاسےرخصت ہوگئے،لاکھوں اب بھی اپنے حق لینےکےمنتظر،ہجرت کرنےوالے ہزاروں مہاجرین کےزمینوں کےکلیم ہی جمع نہ ہوسکے،ہزاروں کلیم حاصل تک نہ کرسکے،متاثرین کاصدرپاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سےحق دلانےکامطالبہ۔تفصیلات کےمطابق قیام پاکستان 1947کےوقت لاکھوں جانوں کےنظرانےدےکرپاکستان آنیوالےمہاجرین اورانکی اولادیں تاحال اپنی جائیدادوں زمینوں وگھروں ودیگرکےحصول کیلئے74سال کاعرصہ گزرنےکےباوجوددربدرہیں،لاکھوں متاثرین اپنی وراثتی جائیدادملنےکےانتظارمیں دنیاسےرخصت ہوگئےہیں اورلاکھوں ہی اب بھی اپنےحق لینےکےعدالتوں،ریونیودفاتردیگرمقامات پردھکےکھاتےحق ملنےکےلئےکوشاں اورمنتظرہیں،ہجرت کےوقت ہزاروں مہاجرین اپنی جانیں بچانےکی خاطراپنی زمینوں کےکلیم تک نہ لےسکےاورہزاروں کلیم کےحصول کےبعدبھی سینکڑوں قسم کےمسائل کےباعث کلیم جمع نہ کرواسکےجس کےباعث وہ نہ صرف اپنی جائیدادوں سےمحروم ہیں بلکہ انکی جائیدادوں پرناجائزقابضین کےقبضےتک ہوچکےہیں،اس صورت حال پرمتاثرین نےصدرپاکستان،وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سےمطالبہ کیاہےکہ پاکستان آنیوالےتمام مہاجرین کی جائیدادوں کےریکارڈکوتحصیل سطح پرریونیودفاترمیں آویزاں کروایاجائےتاکہ انکواپنی جائیدادوں کوڈھونڈنےمیں آسانی ہو،انکی جائیدادوں کوناجائزقابضین سےبغیرمزیدتاخیرکئےواپس دلوایاجائے،جعل سازی کےزریعےمہاجرین کی جائیدادوں پرقبضہ کرنیوالوں کامحاسبہ کرکےاصل وارثوں کوواپس دلوائی جائیں اورمختلف مسائل کےباعث زمینوں کےکلیم جمع نہ کرواسکنےوالوں کوانڈین ریکارڈکےمطابق انکی جائیدادیں دینےکیلئےقانون سازی وبندوبست کیاجائے۔