اسلام آباد(سی این پی)انصاف ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیدران کی چیئرمین پی اے آرسی ڈاکٹر غلام محمد علی اور سیکرٹری جنرل راؤ محمد اسحاق سے ملاقات،انصاف ایمپلائز فیڈریشن کے وفد میں صدر فیڈریشن چوہدری محمد جہانگیر،جنرل سیکرٹری فیڈریشن چوہدری محمد اسلم گجر ودیگر شامل تھے۔ملاقات میں چیئرمین پی اے آرسی کو ملازمین کودرپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیاجن میں سرفہرست اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق پروموشنز،ملازمین کی ہائرنگ،فلیٹ الاٹمنٹ،خواتین ملازمین کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا قیام،ویلفیئر فنڈ سے گرانٹ کے احکامات جاری کرنے،پرائم منسٹر فیملی اسسٹنٹ پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کے بارے میں سفارشات پیش کیں۔اس موقع پر چیئرمین پی اے آرسی ڈاکٹر غلام محمد علی کا کہنا تھا کہ ملازمین کے تمام مسائل کوبخوبی حل کیاجائے گا،تمام ملازمین ادارے کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کام جاری رکھیں ملازمین کی محنت سے ہی زرعی میدان میں خوشحالی آئیگی اور نہ صرف وطن عزیز کے کسان خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔