شعیب اختر کی والدہ سپرد خاک،نمازہ جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی

اسلام آباد:(سی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی والدہ کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں اداکی گئی جس کے بعد وہیں ان کو سپرد خاک کردیا گیا۔معروف سابق کرکٹر کی والدہ کی نماز جنازہ میں وزیر مملکت علی محمد خان، سینیٹر طلحہ محمود ،سابق کرکٹر راشد لطیف سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شعیب اختر سے افسوس کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئی تھیں، کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے اعلی درجات کیلئے دعائے مغفرت کی۔