اسلام آباد(سی این پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی رورل زون ضیاء الدین نے ڈی ایس پی عابد حسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سہالہ انسپکٹر تصدق حسین شاہ ،سب انسپکٹر زاہد حسین معہ جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے کر اس اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، پولیس ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم مقتولہ کے خاوند محمد وارث کو شامل تفتیش کیا دوران تفتیش ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی بناء پر وہ اپنی بیوی کو مورخہ 07دسمبر 2021کو ساتھ لایا اور جنگل میں لے جا کر قتل کیا اور اس کے بعد اس کی نعش کو آگ لگا دی، پولیس ٹیم نے درندہ صفت ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور قانون کے کٹہرے میں لے آئے،
ملزم کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا ہے