سکول ہیڈ ماسٹرز کا 18 سال بعد ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ،وزیراعلی سندھ نے 4 ہزار 401 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے کی سمری منظور کرلی

کراچی: (سی این پی) سکول ہیڈ ماسٹرز کا 18 سال بعد ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 4 ہزار 401 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے کی سمری منظور کرلی۔ 17 سے 20 گریڈ کے ہیڈ ماسٹرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔ 17 گریڈ کے 3 ہزار 974، گریڈ 18 کے 293 ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ گریڈ 19 کے 130، گریڈ 20 کے 4 ہیڈ ماسٹرز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔خیال رہے سندھ بھر کے ہیڈ ماسٹرز کو 18 سال سے ترقیاں نہیں مل سکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں