اسلام آ باد(سی این پی)تھا نہ کو رال پولیس کی کا میا ب کا رروائی، پا نچ رکنی چور گر وہ گرفتار، ملزمان کے قبضہ مسروقہ گھریلو سامان کل ما لیتی 150000اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی رورل زون ضیاء الدین (پی ایس پی) کی ہد ایت پر ڈی ایس پی عابد اکرم کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ کورال عظیم مہناس، سب انسپکٹر محمد اقبال معہ ٹیم نے جدید تیکنیکی بنیا دوں اور ہیو من ریسورسز کی مدد سے گھر یلو چوری کی واردات میں ملوث پا نچ رکنی گر وہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نبیل فاروق ولد محمد فاروق سکنہ ایبٹ آبادظفر علی ولد سید رحمان سکنہ صوابی گاوں قدیمی،راجہ محمد مہتاب ولد حاجی محمد سکنہ پنڈورہ چونگی محلہ ناظم آباد راولپنڈیم،زبیر علی ولد محمد رمضان سکنہ پشاوراورمحمد رفیق ولد محمد عارف سکنہ قائد آباد پشاور شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ مسروقہ گھریلو سامان کل ما لیتی 150000اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ دو عدد پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کو رال میں تین مقدما ت درج ہیں، ڈی آئی جی آ پر یشنز اویس احمد نے تھانہ کورال پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کارکرد گی کوسراہا ہے۔